ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ کے مطابق آج موصول رپورٹ میں 26نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین میں 11افراد حال ہی میں باہر سے آئے ہیں جبکہ 15دیگر متاثرین کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سبھی کو ایل۔1 ہند اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان علاقوں کو سیل کرکے سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ محکمہ صحت ان لوگوں کے رابطے میں آنے والوں کو نشان زد کر کے ان کے نمونے جانچ کے لئے بھیج رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 9744نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوچکی ہے۔ جن میں 350متاثرین میں سے 250مکمل شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 77مریضوں کاعلاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔