ETV Bharat / state

نوئیڈا: 25 لاکھ روپے کی شراب کے ساتھ 5 اسمگلر گرفتار - اترپردیش کے کرائم،

اترپردیش میں پنچایتی انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہونے کے ساتھ ساتھ شراب مافیا بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ اسی کے ساتھ پنچایتی انتخابات میں شراب کے استعمال کی روک تھام کے لیے انتظامیہ بھی سرگرم ہے۔

smugglers
نوئیڈا: 25 لاکھ روپے کی شراب کے ساتھ 5 اسمگلر گرفتار
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 2:22 PM IST

ضلع پنچایت اور گاؤں پنچایت کے امیدوار شراب مافیاؤں سے ساز باز کر کے ووٹرز کو لبھانے کے لیے ہریانہ سے شراب کی اسمگلنگ کر رہے ہیں۔ وہیں، پولیس اور ایکسائز محکمہ بھی الرٹ ہے۔

نوئیڈا: 25 لاکھ روپے کی شراب کے ساتھ 5 اسمگلر گرفتار

یوپی ایس ٹی ایف کی نوئیڈا یونٹ نے گریٹر نوئیڈا پولیس کے ساتھ مل کر پنچایت انتخابات میں ووٹروں کو لبھانے اور فروخت کرنے کے لیے لائی جانے والی شراب کی ایک بڑی کھیپ پکڑی ہے۔ جس کی قیمت 25 لاکھ روپے ہے۔ پانچ بین ریاستی اسمگلر بھی گرفتار کر لیے گئے۔

ان پانچوں بین ریاستی اسمگلروں میں قاسم، صدام، گورو، راکیش اور راجندر کا نام شامل ہے جن کو پولیس اور یوپی ایس ٹی ایف کے مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا ۔اور 6 ٹائر ٹرک اور ایک آئی 10 کار بھی برآمد ہوئی ہے۔

گریٹر نوئیڈا کے ڈی سی پی راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ پنچایت انتخابات کے دوران شراب اسمگلر کے کچھ دن سے سرگرم ہونے کے بارے میں معلومات موصول ہو رہی تھیں۔

مخبر سے اطلاع ملی کہ ایک ٹرک میں غیر قانونی شراب کی کھیپ دادری کی طرف لی جا رہی ہے۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے این ٹی پی سی کٹ پر 6 ٹائر ٹرک کو روکا۔ دوران تفتیش ٹرک میں خفیہ طور پر بنے ہوئے کیبن سے 25 لاکھ مالیت کی شراب کے 319 کارٹون برآمد ہوئے۔ یہ شراب ضلع کے مختلف علاقوں میں پنچایت انتخابات کے دوران تقسیم کی جانی تھی۔

بین ریاستی اسمگلر کے تعلقات ہریانہ کے فریدآباد اور بلھ گڑھ سے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.