ETV Bharat / state

لکھنؤ کا 'ہنر ہاٹ' کامیاب

24 ویں ہنر ہاٹ کا انعقاد 'ووکل فار لوکل' تھیم کے ساتھ لکھنؤ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 23 جنوری کو کیا تھا۔ ہنر ہاٹ ملک کے ہنر مند دستکاروں کی دیسی مصنوعات کو مواقع اور بازار فراہم کرانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

24th hunar haat in lucknow
لکھنؤ کا 'ہنر ہاٹ' کامیاب
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 6:32 PM IST

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے اودھ شلپ گرام میں 22 جنوری سے 7 فروری تک چلنے والے 'ہنر ہاٹ' کا افتتاح یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

لکھنؤ کے ہنر ہاٹ میں تقریباً 29 لاکھ سے زائد لوگوں نے پشتینی دستکاروں کی حوصلہ افزائی کی، ساتھ ہی کروڑوں روپے کی خریداری بھی کی۔

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج ہنر ہاٹ کے اختتام کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف جہاں ملک کے ہر علاقے کے ہاتھوں سے تیار نایاب مصنوعات دستیاب تھیں، وہیں دوسری جانب یہاں آنے والے لوگوں نے ملک کے مختلف علاقوں کے روایتی لذیذ کھانوں کا لطف بھی اٹھایا۔

24th hunar haat in lucknow
لکھنؤ کا ہنر ہاٹ

انہوں نے کہا کہ 24 ویں ہنر ہاٹ میں پورے ملک سے تقریباً 500 لوگوں نے اسٹال لگایا ہے۔ ان میں ملک کے بہترین دستکاروں نے چکن کاری، زردوزی کاریگری، بنارسی ساڑیاں، لاکھ کی چوڑیاں، چمڑے کے بیگ اور دوسری مصنوعات کی نمائش، عوام کے خریدنے کے لئے کی۔

24th hunar haat in lucknow
لکھنؤ کا ہنر ہاٹ

بھارت میں دستکاروں، فنکاروں کی شاندار وراثت ہے۔ ایسے ہنر مندوں کے لئے ہنر ہاٹ شاندار پلیٹ فارم ہے، جہاں ان کے ہنر کو سبھی دیکھیں اور اس کا فائدہ کاریگروں کو مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سال ہونے پر مرکزی حکومت ہنر ہاٹ کے ذریعے ملک کے 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد دستکاروں اور کاریگروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی اور ان کی مدد بھی کرے گی۔

24th hunar haat in lucknow
لکھنؤ کا ہنر ہاٹ

مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہنر ہاٹ میں ہر روز شام کے وقت ملک کے مشہور و معروف فنکاروں کے ذریعے 'خود کفیل بھارت' تھیم پر پیش کیے گئے میوزک اور موسیقی کے پروگرام بھی ناظرین کی کشش کا مرکز رہے۔

24th hunar haat in lucknow
لکھنؤ کا ہنر ہاٹ

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ اس بار کا ہنر ہاٹ اس لئے خصوصی ہے کیونکہ یو پی حکومت کا 'او دی او پی' (ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ) پروگرام ہنر ہاٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گا، اس سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

گلیشیئر پھٹنے سے اتراکھنڈ میں تباہی، وزیر اعلی کی ہر پل پر نظر

محمد یامین کو پوری امید ہے کہ مودی اور یوگی جی اس جانب توجہ دیں گے اور لوگ انہیں اس کے لئے یاد بھی رکھیں گے۔ مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'لوکل فار گلوبل' کا مقصد ملک کے بہترین دستکاروں کے ہنر کو دینا کے سامنے پیش کرنا، جس سے ہمارے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ بھی۔ لکھنؤ کا ہنر ہاٹ 'ای پلیٹ فارم' http://hunarhaat.org پر بھی ملک و بیرونی ممالک کے لوگوں کے لئے دستیاب ہے، جہاں سے سیدھے دستکاروں کے دیسی سامانوں کو اچھے سے دیکھ کر خرید سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.