ETV Bharat / state

بہرائچ کے ضلع افسر بھی کورونا متاثر، 24 نئے کیسز - اترپردیش نیوز

اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں کورونا وائرس سے افسر بھی اچھوتے نہیں ہیں اور اتوار کو ہوئے اینٹیجن ٹیسٹ میں ضلع افسر شمبھو کمار بھی کورونا پوزیٹیو ملے ہیں، انھیں صحت اہلکاروں کی نگرانی میں ہوم کوارنٹائن کروا دیا گیا۔

corona
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 10:44 PM IST

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سریش سنگھ نے بتایا کہ، 'اتوار کو ضلع افسر شمبھو کمار کا اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا اور وہ پوزیٹیو پائے گئے۔ ضلع افسر کو ہوم آئیسولیٹ کروا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی تیمارداری کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں 24 نئے کیسز پائے گئے جن مین ڈی ایم کی رہائش گاہ کے دو اہلکاروں بھی کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ، 'پولیس افسر کے دفتر میں سائبر سیل کے انچارج سمیت آٹھ پولیس اہلکار کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ جبکہ قیصرگنج تھانے کے تین اور پولیس لائن کے دو سپاہی کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ نان پارہ چینی مل کا ایک اہلکار بھی پوزیٹیو ہے۔'

سی ایم او نے بتایا کہ، '24 گھنٹے میں 25 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ادھر کورونا متاثر شہر کے محلہ چکی پورہ چھوٹی بازار کے باشندے 50 برس کے کورونا پوزیٹیو آرکیٹیکٹ انجینیئر کی ہفتے کی رات موت ہوگئی۔ مقامی ٹیم اور بلدیہ کی ٹیم کی موجودگی میں پروٹوکال کے تحت شہر کے گولوا گھاٹ واقع شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔'

انہوں نے بتایا کہ، 'ہلاک ہونے والے کے اہل خانہ میں سے دو افراد کے سیمپل بھی کورونا پوزیٹیو آئے ہیں۔ ضلع میں کورونا سے اب تک 10 افراد کی موت ہو چکی ہے۔'

غور طلب ہے کہ اتوار کو ضلع کے کسان ڈگری کالج میں بی ایڈ کا انٹرنس امتحان ہوا جس کی نگرانی ضلع افسر نے افسران اور کے ڈی سی کے اساتذہ کے ساتھ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

کورونا اپڈیٹ: 9 اگست تک تازہ ترین تفصیلات

اس سے قبل ڈی ایم ضلع میں آئے دو وزرا کے ساتھ میٹنگ میں شامل ہوئے تھے۔ ضلع افسر کے رابطے میں آنے والوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.