ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا رپورٹ ہونا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 24 مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق آج 1759 سے زائد افراد کے نمونے حاصل کیے گئے جن میں 24 مثبت کیس پائے گئے اور دیگر تمام رپورٹز منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 36 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 263 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 60 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 24 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 5608 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔ اسکی جانکاری ضلع مجسٹریٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی۔