اُترپردیش پاورکارپوریشن نے اس کے لیے اضافی بجلی کی فراہمی کا بندوبست کیا ہے۔اس کے تحت 25 اکتوبر سے 11 نومبر تک 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائیگی۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تہوار پر پوری ریاست میں بغیر روک ٹوک کے بجلی فراہمی کی ہدایت دی ہے ۔بجلی محکمہ نے بھی اسی حساب سے تیاری کرلی ہے۔
توانائی اور پاورکارپوریشن کے چیئرمین اور پرنسپل سکریٹری آلوک کمار نے کہا کہ 'بجلی سپلائی کے لیے تقریباً 20 ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہوگی۔محکمہ ابھی یومیہ 17 ہزار میگاواٹ بجلی کی سپلائی کاررہا ہے ،جبکہ دیوالی کے لیے اضافی بجلی کابندوبست کر لیا گیا ہے، جس سے 24گھنٹے بجلی سپلائی کی جاسکے گی۔