ETV Bharat / state

لکھنئو: خواتین و اطفال جرائم کے 23 مجرمین کو عمر قید کی سزا

دارالحکومت لکھنؤ میں خواتین و اطفال کے 23 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہیں 28 ملزمین کے خلاف گنڈہ ایکٹ کی کارروائی کرتے ہوئے انہیں ضلع بدر کردیا گیا ہے۔

لکھنئو: خواتین و اطفال جرائم کے 23 مجرمین کو عمر قید کی سزا
لکھنئو: خواتین و اطفال جرائم کے 23 مجرمین کو عمر قید کی سزا
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 1:09 PM IST

خواتین و اطفال کے خلاف بڑھتے جرائم پر قابو پانے کے لیے یوگی حکومت مسلسل کارروائی کررہی ہے۔وہیں خواتین و اطفال کی تحفظ کرنے والی ایک تنظیم تشکیل دی گئی ہے۔

دوسری جانب خواتین و اطفال کے ساتھ جرائم کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں سزا دی جارہی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس پراسیکیوشن آشوتوش پانڈے کے مطابق مشن شکتی کے تحت 19، 20 اکتوبر کو 24 گھنٹوں میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین و اطفال جرائم کے معاملے میں 23 مجرمین کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

31 مجرمین کو عمر قید و جرمانہ عائد کیا گیا ہے وہیں 49 معاملوں میں 51 مجرمین کی ضمانت خارج کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔خواتین و اطفال جرائم سے متعلق 28 مجرموں کے خلاف غنڈہ ایکٹ کی کارروائی کرتے ہوئے ضلع بدر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.