ETV Bharat / state

Noida 200 Employees Fired: پرائیویٹ کمپنی سے برطرف ملازمین کا احتجاج - نوئیڈا میں برف ملازم کا احتجاج

نوئیڈا میں برطرف ملازمین Employees Fired in Noida نے احتججا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کمپنی یا تو انہیں نوکری پر رکھے یا پھر تین ماہ کی تنخواہ ادا کرے۔

200-employees-of-a-private-company-fired
پرائیویٹ کمپنی کے 200 ملازمین برطرف، ملازمین کا احتجاج
author img

By

Published : Dec 4, 2021, 4:32 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر-63 میں واقع شاولن نام کی کمپنی پر الزام ہے کہ کپنی نے تقریباً 200 کارکنوں کو برطرف Noida 200 Employees Fired کردیا ہے۔ برطرف ملازمین کا کہنا ہےکہ کمپنی نے پہلے انہیں 10 دنوں کے لیے چھٹی پر بھیجا تھا جب وہ 10 دنوں کے بعد واپس آئے تو کمپنی کے صرف مخصوص لوگوں کو ہی نوکری پر رکھا گیا۔

ویڈیو

سمیت کمار نام کے ایک ملازم نے بتایا کہ وہ نوئیڈا سیکٹر-63 میں واقع شاولن کمپنی میں کافی عرصے سے کام کرتا تھا۔ کمپنی نے اچانک تقریباً 150 سے 200 ملازمین کو ملازمت Private Company Fired سے فارغ کردیا۔ اب وہ اپنے حقوق کے لیے کمپنی کے سامنے مظاہرہ کر رہے ہیں، اور بغیر بتائے نوکری سے نکالے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ ہم سب اس کمپنی میں گزشتہ تین چار برسوں سے کام کر رہے تھے، لیکن اچانک 10 دن کے وقفے کے بعد ان تمام نوجوانوں کو بغیر کسی اطلاع کے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ مظاہرین کے مطابق شاولن کمپنی نے انہیں 19 تاریخ سے 10 دن کی چھٹی دی تھی۔ جس کے بعد جب یہ لوگ کام کرنے کمپنی پہنچے تو انہیں کہا گیا کہ اب کمپنی میں زیادہ کام نہیں ہے اس لیے آپ لوگوں کو کمپنی سے نکالا جاتا ہے۔'

  • پی ایف کے پیسے بھی نہیں دیے گئے

ملازم شویندر کمار نے بتایا کہ ایک برس قبل ایک ٹھیکیدار نے ان تمام ملازمین کے پی ایف کی رقم نہیں دی تھی۔ اس نے کمپنی سے جواب طلب کیا تو کمپنی نے یہ کہہ کر پلہ جھاڑ دیا کہ ٹھیکیدار بھاگ گیا ہے، لیکن اب اسی ٹھیکیدار کو کمپنی میں رکھا گیا ہے۔ اب جب مزدوروں نے اپنے پی ایف رقم کا مطالبہ کیا تو آپسی ملی بھگت سے کمپنی نے پہلے 10 دن کا وقفہ دیا اور پھر تقریباً 150 سے 200 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔'

ملازمین کا الزام ہے کہ کمپنی کا ایچ آر پیسے لے کر نوکری پر رکھ رہا ہے۔ لیکن ہمارے پاس پیسہ نہیں دے رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ہمیں نوکری پر رکھا جائے ورنہ تین ماہ کی تنخواہ دی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.