ETV Bharat / state

بارہ بنکی : دو بہنیں گھاگھرا میں ڈوب کر ہلاک

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 12:40 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں دو لڑکیاں دریا سریو میں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں ۔

بارہ بنکی : دو بہنیں گھاگھرا میں ڈوب کر ہلاک
بارہ بنکی : دو بہنیں گھاگھرا میں ڈوب کر ہلاک

اس کے علاوہ 2 دن سے لاپتہ ایک خاتون کی دریا سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس دونوں معاملوں میں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ دونوں معاملے محمد پور تھانہ حلقہ کے ہیں۔ پہلا معاملہ سریو ندی کے پار سرسنڈا گاؤں کے مجرے جمکا کا ہے۔ یہاں کے اوم پرکاش کی بیٹی پشپا(17) اور لیلاوتی (15) چھوٹے بھائی رام بابو کے گیہوں کاٹنے کے بعد سریو میں نہانے گئیں تھیں۔ نہاتے نہاتے وہ گہرے پانی میں چلی گئیں اور ڈوبنے لگیں۔ لڑکیوں کے بھائی نے اس کی اطلاع مقامی شہریوں کو دی۔

کافی دیر تک مقامی افراد نے دونوں کی لاش تلاش کی لیکن دونوں لڑکیوں کا پتہ نہیں چلا بعد میں پولیس کے غوطہ خوروں نے دونوں لڑکیوں کی لاش برآمد کی۔

دوسرا معاملہ بیلہرا گاؤں کا ہے یہاں کے برابر کے گاؤں واقع ایک تالاب سے 80 برس کی ہاجرہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ہاجرہ کا دماغی توازن درست نہیں تھا اور وہ گزشتہ دو دنوں سے لا پتہ تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.