ETV Bharat / state

نوئیڈا: پولیس انکاونٹر میں دو بدمعاش گرفتار - نوئیڈا

پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود نوئیڈا میں جرائم کا گراف کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ صبح واکنگ پر نکلنے والے افراد کو لوٹنے والے گروہ کا آج پولیس سے سامنے ہوگیا۔

2 Criminal arrested after encounter with Police in Noida
نوئیڈا: پولیس انکاونٹر میں دو بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 8:42 PM IST

نوئیڈا میں آج صبح ہوئے پولیس انکاونٹر میں ایک بدمعاش زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا بدمعاش پاس کی جھاڑیوں میں چھپ گیا تھا جسے کومبنگ آپریشن کے دوران پولیس نے گرفتار کرلیا۔ انکاونٹر کے بعد پولیس نے زخمی بدمعاش کو قریب کے ہسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ دونوں بدمعاش لوٹ مار اور چین اسنیچنگ کے تقریباً ایک درجن مقدمات میں ملوث ہیں۔

نوئیڈا: پولیس انکاونٹر میں دو بدمعاش گرفتار

پولیس نے بدمعاشوں کے قبضہ سے ایک ٹی وی ایس اسکوٹی، ایک پستول، دو کارتوس اور 3 موبائل فون ضبط کیے ہیں۔ اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ پولیس چیکنگ کے دوران اسکوٹی پر سوار دو مشتبہ افراد کو روکا گیا لیکن پولیس کو دیکھ کر وہ فرار ہونے کی کوشش میں تھے۔ بعد ازاں پولیس ٹیم نے ان کا تعاقب کیا اور سیکٹر 54 کے سٹی فاریسٹ کے قریب ان کا محاصرہ کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں ریشبھ دیال کے پیر پر گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔ اے ڈی سی پی کے مطابق رشبھ دیال کا تعلق اتر پردیش کے ضلع قنوج سے ہے اور وہ دہلی۔این سی آر میں طویل عرصہ سے چین اور موبائیل اسنیچنگ کے واقعات میں ملوث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.