ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ تھانہ ٹپل علاقے میں معصوم بچی کے قتل کے معاملے میں پولیس نے 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
متاثرہ کے والدین نے جنسی زیادتی کا بھی الزام عائد کیا تھا لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں کی گئی۔
ایس ایس پی علیگڑھ آکاش گلہری نے بتایا کی تھانہ ٹپل پر قریب دو سال 6 مہینے کی ٹنکل نام کی بچی کو نا معلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔ بچی کے والد بنواری لال نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
بچی 2 جون کی صبح مردہ حالت میں مٹ مندر کے پاس کوڑے کے ڈھیر میں دستیاب ہوئی۔ اس واقعہ پر مندر کے اطراف کے رہنے والے سخت غصہ میں تھے۔
حادثہ کا شکار خاندان والوں کے ذریعے بتائے گئے ناموں کے مطابق اور چھان بین میں آئے دو لوگوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو رقمی لین دین کا معاملہ سامنے آیا۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔