ETV Bharat / state

GRP Constable Murder Case: سابق ایم پی اوماکانت یادو سمیت سات ملزمین قصوروار قرار

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 10:54 PM IST

جونپور کی ایک مقامی عدالت نے سال 1995 میں پیش آئے تہرے قتل معاملے میں سابق ایم پی اوماکانت یادو خاطی قرار دیے گئے۔ GRP Constable Murder Case

سابق ایم پی اوماکانت یادو تہرے قتل کی وارادت کے خاطی قرار

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کی ایک مقامی عدالت نے سال 1995 میں پیش آئے تہرے قتل کی واردات کا سابق رکن پارلیمان اماکانت یادو سمیت 7 ملزمین کو مجرم قرار دیا ہے۔ GRP Constable Murder Case

پراسیکیوشن نے بتایا کہ عدالت نے اس ضمن میں سز ا کو طے کرنے کے لیے بحث کی 8اگست کی تاریخ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) اہلکار راگھوندر سنگھ نے4فروری 1995 کو کیس فائل کیا تھا کہ رائفل، پستول اور ریولور سے مسلح ملزمین نے زبردستی ڈرائیور راج کمار یادو کو آزاد کرایا تھا جو کہ پولیس لاک اپ میں قید تھا۔

پراسیکیوشن کے ذرائع نے بتایا کہ ملزمین نے بے تحاشہ فائرنگ کی تھی جس میں جی آر پی اہلکار اجئے سنگھ اور دیگر دو شہریوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں 7 افراد بشمول سابق ایم پی اماکانت یادو، رام کمار یادو، راج کمار یادو، دھرم راج یادو، مہندر صوبیدار اور بچو لال کو ملزم بنایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج(سوئم)شرد کمار ترپاٹھی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمین کا قتل کا خاطی قرار دیا ہے۔ اب ان کے سزا پر بحث 8 اگست کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 2008 Malegaon Bomb Blast: ملزم سدھاکر کوعدالت کی وارننگ، ضمانت کی شرائط پر عمل آوری کا حکم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.