ETV Bharat / state

اترپردیش میں کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ - اترپردیش میں کورونا وائرس

ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹے کے درمیان کورونا وائرس کے 1986نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 47036 ہوگئی ہے۔

اترپردیش میں کورونا وائرس
اترپردیش میں کورونا وائرس
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 7:49 PM IST

جب کہ 24 تازہ اموات کے بعد کورونا متاثرین کے جاں بحق ہونے کا ہندسہ 1108 پہنچ گیاہے۔

ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت)امت موہن پرساد نے ہفتہ کو کہا کہ اس وقت ریاست میں 27264ایکٹیو کیس ہیں۔

جب کہ آج ڈسچارج ہونے والے 1030مریضوں کے بشمول ریاست میں 28664افراد مکمل طور سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست میں 17267افراد آئیسولیشن وارڈ میں ہیں جب کہ 4115افراد کو اداراہ جاتی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

مسٹر پرساد نے بتایا کہ جمعہ کو ریاست کے مختلف لیبوں میں46769 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب ریاست میں ابھی تک ٹیسٹ کئے گئے

نمونوں کی تعداد 1426303 ہے۔

جمعہ کو کئے گئے مجموعی ٹیسٹ میں سے 5نمونوں کے 2815اور 10نمونوں کے 303پول ٹیسٹ شامل ہیں۔

پانچ نمونوں والے پول ٹیسٹ میں 394جبکہ10نمونوں والے پول ٹیسٹ میں 47کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت تقریبا 1.73لاکھ طبی اہلکار کی ٹیم نے 1.25کروڑ گھروں کا احاطہ کرتے ہوئے تقریا 6.39کروڑ عوام کی اسکریننگ کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج صبح افسران کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں وزیر اعلی نے ریاست کے تمام 75اضلاع میں تیز انٹیجنٹ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔

مسٹر پرساد نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدیتیہ ناتھ نے ریاست میں بچوں اور عمر دراز افراد کی کورونا کے ساتھ دیگر بیماریوں کا کامیاب علاج کرنے پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ اب ڈاکٹروں کو ان شفایاب افراد جن کا وہ کامیاب علاج کر چکے ہیں ان کی 'کیس ہسٹری'تیار کرنی چاہئےتاکہ مستقبل میں ایسے مریضوں کےعلاج کے لئے تحقیق کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ: خواتین خود سوزی معاملے میں کمشنرکا اہم بیان

وزیر اعلی نے اضلاع سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ انٹگریٹیڈ کووڈ کمانڈ سنٹرس کو قائم کریں اور کووڈ اسپتالوں میں ایمبولنس اور دیگر سہولیات میں مزید اضافہ کریں ۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.