یہ ٹرین بہار کے نوادہ ریلوے اسٹیشن تک جائے گی۔ بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن سے یہ خصوصی ٹرین شام پانچ بجے روانہ ہوئی۔
کئی ماہ کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ رہے بھٹہ مزدوروں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا۔ ان مزدوروں کو تمام ٹیسٹ کے بعد ٹرین میں بیٹھنے دیا گیا، حلانکہ ٹرین کے اندر سماجی فاصلے کی کمی ضرور نظر آئی۔
قابل غور ہو کہ ضلع کے مختلف اینٹ بھٹوں پر 25 ہزار سے زیادہ مہاجر مزدور کام کرتے ہیں، دیگر ریاستوں کے بھٹہ مزدور اپنے وطن روانہ ہو چکے ہیں۔
وہیں بہار کے مزدوروں کے لئے اتوار اور دوشنبے کو بھی خصوصی ٹرین بہار کے لئے روانہ ہوگی۔ ان ٹرینوں کا خرچ اینٹ بھٹہ ایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھایا گیا ہے۔
انہیں ٹرین کا انتظام کرنے میں مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔