ETV Bharat / state

اترپردیش: کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ - utter pradesh news

ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس کے معاملے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست میں کورونا پازیٹیو کی تعداد 126 سے بڑھ کر 174 ہو گئی ہے۔

اتر پردیش: کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 11:13 PM IST

اترپردیش میں آہستہ آہستہ کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں دارالحکومت لکھنؤ کے کے جی ایم یو میں ریاست سے کچھ مشتبہ لوگوں کے سیمپل آئے تھے۔ ان سبھی کی جانچ کے جی ایم یو کی مائیکرولوجی لیب میں ہوئی۔ وہیں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 174 ہو چکی ہے۔ لکھنؤ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 55 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا دو لاکھ افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 71 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 190 ٹھیک ہو چکے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.