اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں ابھی تک کمی دیکھنے کو مل رہی تھی لیکن اب دوبارہ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے جو تشویش ناک ہے۔ آج یوپی میں 1703 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 29 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 5 لاکھ 14 ہزار 87 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
لکھنؤ میں 67435، کانپور میں 28823، پریاگ راج میں 25528، غازی آباد میں 21537، نوئیڈا میں 21602، گورکھپور سے 19332، وارانسی میں 18812، میرٹھ میں 16326، بریلی میں 12501، علی گڑھ میں 10153، اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی متعدد مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اترپردیش میں اب تک 7788 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
لکھنؤ میں 1002، کانپور شہر میں 779، میرٹھ میں 404، وارانسی میں 379، پریاگ راج میں 354، گورکھپور میں 322، مراد آباد میں 170، آگرہ میں 165، بریلی میں 157، اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
ایکٹیو کیسز 23670 ہیں، لکھنؤ میں 3,573، میرٹھ میں 2,303، غازی آباد میں 1,529، نوئیڈا میں 1,127، کانپور میں 1,105، وارانسی میں 1,059، پریاگ راج میں 733، گورکھپور میں 420، اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔
مزید پڑھیں :
مرادآباد: گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شمولیت نہیں
کورونا وائرس سے اترپردیش میں سب سے زیادہ لکھنؤ میں 1002 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ باقی تمام اضلاع میں موت پہلے کے مقابلے کم ہو رہی ہے۔