ETV Bharat / state

ضلع پنچایت صدر کے انتخاب میں بی جے پی کا 16 پر قبضہ - اردو نیوز لکھنؤ

ضلع پنچایت صدر کے انتخاب میں 17 امیدوار بلا مقابلہ جیت گئے ہیں۔ ہفتے کے روز، ضلع پنچایت صدر کے عہدے کے لئے تمام 75 اضلاع میں کاغذات نامزدگی کی گئی۔ 17 اضلاع میں محض ایک ہی امیدوار ہونے کی وجہ سے ان کی بلا مقابلہ جیت ہوئی ہے۔

17 candidates have won unopposed in election
ضلع پنچایت صدر کے انتخاب میں بی جے پی کا 16 پر قبضہ
author img

By

Published : Jun 27, 2021, 9:13 AM IST

ضلع پنچایت صدر کے انتخاب میں 17 امیدوار بلا مقابلہ جیت گئے ہیں۔ ان میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ ایٹاوا کی ایک سیٹ پر سماج وادی پارٹی کو بلا مقابلہ جیت ملی ہے۔

17 سیٹوں پر ملی جیت سے خوش بی جے پی

ضلع پنچایت صدر انتخابی نتائج کے رجحان کو دیکھ کر بی جے پی میں خوشی کی لہر ہے۔ پارٹی کے ریاستی دفتر پر الیکشن مینجمنٹ کی ٹیم پورے دن سرگرم رہی۔ اس دوران ہر ایک اضلاع سے رابطہ برقرار رکھا۔ الیکشن مینجمنٹ انچارج جے پی ایس راٹھور سمیت پوری ٹیم اضلاع سے رابطے میں رہی۔ ہر ضلع سے پل پل کی رپورٹ لی جا رہی تھی۔ اس کے ساتھ یوگی حکومت کے وزرا بھی اضلاع میں موجود تھے۔ پارٹی نے تنظیم کے عہدیداروں، اراکین پارلیمان اور اسمبلی کو بھی نامزدگی میں حاضر رہنے کے لیے کہا تھا۔ بی جے پی نے 60 سے 65 سیٹیں جیتنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ان اضلاع میں ملی بلا مقابلہ جیت

میرٹھ، غازی آباد، گوتم بدھ نگر، امروہہ، مراد آباد، آگرہ، اٹاوہ، للت پور، جھانسی، باندہ، چترکوٹ، شراوستی، بلرام پور، گونڈا، گورکھپور، مئو اور جونپور میں صرف ایک امیدوار میدان میں ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہے کہ ان اضلاع میں ضلع پنچایت صدر کا انتخاب بلامقابلہ ہوگیا ہے۔ ان میں سے اٹاوہ کو چھوڑ کر بقیہ تمام اضلاع میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

حالانکہ سرکاری طور پر اس کا اعلان تین جولائی کو دیگر اضلاع میں ووٹوں کی گنتی کے بعد باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد تمام 75 اضلاع میں کل 159 ضلع پنچایت صدر کے امیدوار میدان میں رہ گئے۔ ان میں سے 17 اضلاع میں ایک۔ ایک امیدوار ہونے کی وجہ سے وہ بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ اب ریاست کے 58 اضلاع میں 142 امیدواروں کے درمیان لڑائی ہے۔ تین کو ووٹنگ کے بعد پوری صورتحال واضح ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:

بدایوں: ضلع پنچایت صدر کے لیے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 26 جون

بی جے پی کے ان امیدواروں کو ملی جیت

مرادآباد میں بی جے پی امیدوار ڈاکٹر شیفالی سنگھ، بلند شہر میں ڈاکٹر انشل تیوتیا، میرٹھ میں گورو چودھری، گوتم بدھ نگر میں امت چودھری، غازی آباد میں ممتا تیاگی، امروہہ میں للت پوار، آگرہ میں منجو بھدوریہ، جھانسی میں پون گوتم، للت پور میں کیلاش نارائن، چتر کوٹ میں اشوک جاٹو، باندہ میں سنیل سنگھ پٹیل، شراوستی میں ددن مشرا، بلرام پور میں آرتی تیواری، گونڈا میں گھنشیام مشرا، مئو میں منوج رائے اور گورکھپور میں بی جے پی کے امیدوار سادھنا سنگھ نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.