جس میں دارالحکومت لکھنؤ سے آٹھ افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اترپردیش کے اب تک 29 اضلاع میں کورونا کے مریض پائے گئے ہیں۔
وہیں لکھنؤ میں پائے گئے تمام مثبت نمونے جماعتی ارکان کے ہیں۔ ان سب کو بلرام پورہسپتال میں قرنطینہ کیا گیا۔
باقی دیگر مریضوں کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے، جن میں سے تین لکھیم پور کھیری، دو رائے بریلی اور تین آگرہ کے ہیں۔ ان سبھی کو اضلاع کے صحت مراکز میں داخل کرایا گیا۔ اس طرح سے اتر پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 234 ہو گئ ہے۔
ہفتے کے روز کورونا وائرس کے 60 نئے مریض سامنے آئے تھے۔ جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد کل 234 ہوگئی ہے۔
ہفتے کے روز کورونا وائرس کے نئے مریضوں میں آگرہ سے 25، غازی آباد سے 4، گوتم بدھ نگر سے آٹھ ، وارانسی سے تین، شاملی سے تین ، ایک باغپت سے، دو غازی پور سے، ایک پرتاپ گڑھ سے، ایک سہارن پور سے، ایک باندہ سے، مہاراج گنج سے 6، ہاتھرس سے چار اور مرزا پور سے دو مریض شامل ہیں۔ وہیں اعظم گڑھ کا ایک مریض کورونا وائرس سے ٹھیک ہوا۔