ETV Bharat / state

لکھنو میں محرم کی مناسبت سے 15 واں بین الاقوامی تصویر نمائش کا اہتمام - لکھنو میں محرم کی مناسبت سے نمائش

لکھنو کے للت کلا اکادمی میں بین الاقوامی محرم فوٹو، کیلیگرافی اور پینٹنگ نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں لکھنو سمیت ملک کے الگ الگ علاقوں سے طلبا و طالبات نے شرکت کی ساتھ ہی بین الاقوامی فوٹوگرافر و فن کاروں نے بھی شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 28, 2023, 5:51 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے نمائش کی منتظم ایس این لال نے بتایا کہ نمائش کا اہم مقصد انسانیت کے حوالے سے عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ امام حسین نے انسانیت کو بچانے کے لیے اپنی پورے اہل خانہ کی قربانی دی ہے۔ ساتھ ہی لکھنو کی روایت کو بھی بڑھاوا دینے کے لیے یہ نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے کیونکہ پوری دنیا میں محرم کے موقع امام حسین کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے لکھنو کی عزاداری خاص ہوتی اس لیے امام حسین کی یاد نمائش لگا کربلا کا پیغام دینے کی کوشش ہے۔

پندرھویں بین الاقوامی محرم فوٹو وکیلوگرافی اور پینٹنگ نمائش میں بھارت کے الگ الگ علاقوں سے فوٹو ارٹسٹ نے شرکت کی ہے انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر لکھنؤ کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور حوصلہ افزائی کیا۔ انہوں نے کہا حضرت امام حسین اور ان کے 72 جانثار ساتھیوں نے کربلا میں جو قربانی پیش کی ہے وہ رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتی یہی وجہ ہے کہ پیغام حسین کو عام کرنے کے لیے اس نوعیت کے نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

لکھنو کے نوابی خاندان سے تعلق رکھنے والے نواب مسعودعبد اللہ نے بتایا کہ ایس این لال کی کوششوں کو سراہنا چاہیے اور اتر پردیش حکومت کو اس نوعیت کی نمائش کا اہتمام ہر شہر میں کرنا چاہیے تاکہ حضرت امام حسین کا انسانیت صبر و تحمل اور راہ حق کے لیے قربانی پیش کرنے کا جوش و جذبہ بیدار ہو۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں امام حسین اور ان کے 72 جانثار ساتھیوں پر جو ظلم و زیادتی ہوئی اس ظلم کو کبھی بلایا نہیں جا سکتا۔

معروف سماجی کارکن معراج حیدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں بڑی تعداد میں نوجوان شرکت کر رہے ہیں جبکہ یہ نمائش واقعہ محرم پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ امام حسین کے پیغام کو نہ صرف نوجوان بلکہ متعدد مذاہب سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی کربلا کے واقعے کو پینٹنگ اور فوٹوز کے ذریعے بیان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Hindon River Fury ہنڈن ندی کے قہرسے نشیبی علاقہ زیر آب، سینکڑوں کاریں پانی میں ڈوبیں

وہیں فوٹو ایگزیبیشن میں شامل ابھشیک شرما نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فنکار کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ہم نے کوشش کی ہے کہ واقعہ کربلا کو اپنی پینٹنگ کے ذریعے بیان کریں انہوں نے کہا کہ حضرت علی اصغر کے گلے میں تیر لگی ہوئی ہے اور وہاں کی محسوسات اور جذبات ہیں اس کو اجاگر کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ پینٹنگ بنانے سے پہلے واقعہ کربلا کو کا بغور مطالعہ کیا اور ماہرین سے رائے مشورہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.