اترپردیش کے ضلع بلیا میں بدھ کو کورونا وائرس کے 159 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2617 ہوگئی۔
ضلع مجسٹریٹ شری ہری پرتاپ شاہی نے بتایا کہ آج موصول جانچ رپورٹ میں 159 نمونوں کی جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2617ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 1537 متاثرین ٹھیک ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں جبکہ 25 کی موت ہوئی ہے۔ ابھی 1055مریض ضلع کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔