ETV Bharat / state

بارہ بنکی: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 15 نئے کیسز - بارہ بنکی کورونا مریض

ضلع بارہ بنکی میں جمعرات کے روز 12 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ یہ تمام افراد دوسرے ریاست سے بارہ بنکی آئے ہیں۔

بارہ بنکی: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 15 نئے کیسز

author img

By

Published : May 15, 2020, 8:47 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں ایک ساتھ 12 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں، جس سے ضلع میں کووڈ ۔19 کی کل تعداد 21 ہو گئی ہے۔

بارہ بنکی میں گزشتہ دو روز سے کووڈ-19 کے مریضوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان یہاں سے 15 کورونا مثبت مریض پائے گئے۔ ضلع مجسٹریٹ نے باقاعدہ اس کا اعلان کیا ہے۔

حالانکہ کی انہوں نے عوام سے نہ گھبرانے کی اپیل ضرور کی ہے، لیکن ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں کورونا مثبت مریض ملنے سے سنسنی کا ماحول ہے۔ جمعرات کو جو 12 مریض سامنے آئے ہیں ان میں سے 3 ممبئی سے واپس لوٹے ہیں، جبکہ 9 افراد بھی بیرون ریاست سے لوٹے ہیں۔ لیکن ان کی اطلاع ابھی نہیں ملی ہے۔ 12 مریضوں میں 2 نندورا، 1 زیدپور، 1 دیوی، 3 سدھور، 4 رام سنیہی گھاٹ اور 1 پورے ڈلائی علاقے کے رہائشی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.