ETV Bharat / state

اترپردیش: مئو میں آج سے پندرہ روزہ لاک ڈاؤن - اترپردیش میں کورونا وائرس

مئو کے ضلعی مجسٹریٹ گیان پرکاش ترپاٹھی نے بتایا کہ 'ضلع مئو کے 21 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے'۔

15-day lockdown in urban areas of mau district from monday
اترپردیس: مئو میں آج سے پندرہ روزہ لاک ڈاؤن
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 7:34 AM IST

ملک کی مختلف ریاستوں کی طرح اترپردیش میں بھی کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسیز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اترپردیش کے ضلع مئو میں صورت حال سخت پیچیدہ ہوتی جارہی ہے۔

مئو کی صورت حال کے بارے میں ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 'مئو کے ضلعی انتظامیہ نے کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پیر سے شہری علاقوں میں 15 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

ضلعی مجسٹریٹ گیان پرکاش ترپاٹھی نے کہا ہے کہ 'لوگوں کو بغیر ماسک اور دستانے پہنے ضلع کے ہاٹ سپاٹ علاقوں میں منتقل ہوتے دیکھا گیا۔ اس کے نتیجے میں ضلع میں کورونا وائرس بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ ضلع کو کووڈ 19 انفیکشن کے پھیلاؤ سے بچایا جاسکے'۔

مزید پڑھیں: مئو:لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں بنکر تباہی کے دہانے پر

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 26,554 کیسیز درج کیے گئے ہیں۔ اس میں فعال کیسیز 7,627 ہیں۔

اس اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک 18,154 افراد کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحت مند بھی ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 773 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.