ETV Bharat / state

'یوپی میں داخل ہونے والے افراد کو 14روز کا قرنطینہ لازمی'

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'ریاست میں داخل ہونے والے ہر شخص کو 14 روز کے قرنطینہ یا آئسولیشن میں ضرور رکھا جائے گا۔'

author img

By

Published : Mar 29, 2020, 5:09 PM IST

yogi
yogi

وزیر اعلیٰ نے کورونا سے حفاظت کے لئے تشکیل ٹیم 11 کے ساتھ صورت حال کا باقاعدہ جائزہ لینے کے بعد لوگوں کو یقین دلایا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں کسی کی بھی تنخواہ اس کا مالک نہیں کاٹے گا۔

لاک ڈاؤن کے عرصہ میں آنے والی تمام پریشانیوں کے تدارک کے لئے 11 سینیئر افسران کی قیادت میں الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی نے ضلع مجسٹریٹ سمیت دیگر عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کی صحت سے متعلق سمجھوتہ نہ کریں اور دہلی سمیت دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کو لازمی طور پر 14 روز قرنطینہ یا آئیسولیشن میں رہنا ہوگا۔ عہدیداروں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ باہر سے آئے لوگوں کو گھر بھیجنے سے قبل 14 روز کے لئے قرنطینہ میں رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک لاکھ سے زائد مزدور ریاستی حدود میں داخل ہو چکے ہیں جنہیں اب قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ حکومت نے حال ہی میں بیرون ملک کا سفر کر کے واپس آئے افراد سے بھی نزدیکی ضلع انتظامیہ کو صحت کی تفصیلات دینے کے لئے کہا ہے۔ اگر ایسے لوگ حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دریں اثنا یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ یومیہ مزدوروں کو ایک ہزار روپے بھیجنے کے انتظامات کریں۔ وزیر اعلی نے تمام مکان مالکان سے بھی کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے کرایہ داروں کو کرایہ ادا کرنے پر مجبور نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام مزدوروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لاک ڈاؤن مدت کے دوران اتر پردیش میں آرام سے رہیں اور اپنے گھروں کو واپس نہ آئیں۔ حکومت ان کے تمام مسائل حل کرے گی اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ مزدورں کی آمدورفت سے کورونا وائرس مزید پھیلے گا جو ملک کے مفاد میں اچھا نہیں ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.