اس کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2822ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع میں کل 2822مریضوں میں سے 1298مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔
جب کہ منگل کو دو افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد متوفین کی تعداد بڑھ کر 57ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:رام مندر بھومی پوجن تقریب اتحاد کا پیغام دے گی: پرینکا
ضلع میں اس وقت ایکٹیو مریضوں کی تعداد 1467ہے جن کاعلاج ضلع کے مختلف کووڈ اسپتالوں میں جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیر کو 1069مشتبہ افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔