ETV Bharat / state

' 12 ربیع الاول کو یوم رحمت کے طور پر منایا جائے' - رامپور کی خبر

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت (12 ربیع الاول) کا دنیا بھر کے مسلمان خصوصی طور پر اہتمام کرتے ہیں۔

12 ربیع الاول کو یوم رحمت
' 12 ربیع الاول کو یوم رحمت کے طور پر منایا جائے'
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 2:24 PM IST

Updated : Oct 22, 2020, 10:40 PM IST

دعوت و تبلیغ اور آپسی بھائی چارے کے لیے سرگرم رہنے والی تنظیم ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج آج کل آن لائن ایک مہم سائن پیٹیشن کی جاری ہے۔اس مہم کے ذریعہ کوشش کی جا رہی ہے کہ 12 ربیع الاول کو یوم رحمت کے طور پر منایا جائے۔ نیز اس دن کوئی نہ کوئی رحمت کا کام کرکے رحمت عالم کے پیغام کو عام کیا جائے۔ ریاست اترپردیش کے رامپور کے صدر دفتر سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے اس مہم سے متعلق جانکاری حاصل کی۔

12 ربیع الاول کو یوم رحمت

ربیع الاول ماہ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس ماہ کو خصوصی طور پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے جانا جاتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق 12 ربیع الاول کو آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان 12 ربیع الاول کا خصوصی طور پر اہتمام کرتے ہیں۔ بھارت سمیت کئی ملکوں میں مسلمان اس دن کو عید ملاد النبی کے طور پر بھی مناتے ہیں۔

معروف اسلامی اسکالر اور داعی اسلام ڈاکٹر سید عبداللہ طارق سال 2009 سے اپنی تنظیم ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج یعنی ورک کے ذریعہ 12 ربیع الاول کو فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرکے یوم رحمت کے طور مناتے آئے ہیں۔

اس مرتبہ ان کی تنظیم کی جانب سے ایک خاص مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ آن لائن سائن پیٹیشن کے ذریعہ لوگوں سے دستخط کراکر یہ کوشش کی رہی ہے کہ اقوام متحدہ 12 ربیع الاول کو یوم رحمت کے طور پر ڈکلیئر کرے۔

بڑے پیمانے پر آن لائن مہم چلاکر یوم رحمت کا پیغام دیا جا رہا ہے۔ چھوٹی چھوٹی ویڈیو کلپس تیار کرکے رحمت عالم کی تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس دن ضرور کوئی ایک رحمت کا کام کیا جائے جس سے اسلام کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے آ سکے۔

Last Updated : Oct 22, 2020, 10:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.