ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ڈیزل چوری کے معاملے میں 34 کنٹراکٹ ملازمین پر کاروائی کی ہے جن میں چارباغ ڈیپو کے 12 کنٹراکٹ ڈرائیور کی خدمات ختم کردی گئی ہیں۔ وہیں قیصر باغ ڈیپو کے 19ڈرائیور کو برخاست کرنے کی کاروائی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی قیصر باغ کے معاون سرکل مینیجر گورو ورما کو سات مہینے تک ڈیزل چوری کرنے والے ڈرائیوروں پر کاروائی نہ کرنے کے لئے نوٹس دی گئی ہے۔ ان سے سات دنوں کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔