ETV Bharat / state

اترپردیش: اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے 11 امیدوار میدان میں

اترپردیش میں اسمبلی کی 11سیٹوں پر 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے مزید نو امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔

اترپردیش اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے 11 پرچہ نامزدگی داخل
author img

By

Published : Sep 26, 2019, 11:20 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:14 AM IST

ریاستی انتخابی دفتر سے آج ملنے والی اطلاع کے مطابق پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے چوتھے دن ضلع مئو کی گھوسی سیٹ سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے امیدوار شیخ حسیم الدین نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

اس کے علاوہ لکھنؤ کینٹ سیٹ سے کانگریس کے امیدوار ڈی پی سنگھ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ارون ترویدی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ پرتاپ گڑھ سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے ایم آئی ایم) کے ایثار احمد نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔

ضلع کانپور کی گووندنگر سیٹ سے بی ایس پی کے امیدوار دیوی پرساد تیواری اور جسٹس پارٹی سے انیتا دیوی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا جبکہ ضلع بارہ بنکی کے زیدپور(محفوظ)سیٹ سے کانگریس کے تنوج پنیا اور ناگرک ایکتا پارٹی کے ہری نندن سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

علی گڑھ سےراشٹریہ سوشلسٹ سماج پارٹی کے ہریش کمار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ابھی تک کل 11 پرچہ نامزدگی داخل کیے جا چکے ہیں۔

غورطلب ہے کہ پرچہ نامزدگی 30ستمبر تک داخل کیے جائیں گے اور یکم اکتوبر کو کاغذات کی توثیق ہوگی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ تین اکتوبر ہے۔ ضمنی الیکشن 21اکتوبر کو ہوگا اور ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ریاست کی 11اسمبلی سیٹوں رام پور۔ اگلاس، پرتاپ گڑھ، لکھنؤ کینٹ، جلال پور،گنگوہ،مانک پور، بلہا، زید پور،گووندنگر اور گھوسی سیٹ پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 4:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.