ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جتیندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ گودام میں سرکاری ٹیگ لگی 180 بوریاں رکھی ہوئی ملی ہیں۔
جسونت نگر کے ایس ڈی ایم جیوتی سنا بندھو کی قیادت میں موقع پر پہنچی ٹیم نے گودم کو سیل کردیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ علاقے کے کوٹیداروں نے غریبوں کے لیے سرکار کی جانب سے تقسیم کیے جارہے چاول میں دھاندھلی کرکے اس کی کالا بازاری کی ہے، یا پھر کسی سرکاری گودام سے چاول کی بوریوں کو فروخت کیا گیا ہے۔
فی الحال گودام مالک کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کی کاروائی انتظامیہ نے شروع کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ گودام سنجو گپتا نامی شخص کا بتایا گیا ہے، ٹیم نے جب گودام کو کھلوایا تو اس میں کثیر مقدار میں سرکاری چاول کی بوریاں ملی ہیں، جس میں کچھ بوریاں گیہوں کی بھی شامل تھیں۔
ایس ڈی ایم نے موقع پر ہی ایک ایک بوری کی گنتی کروائی، کئی گھنٹوں تک چلی جانچ کے بعد پایا گیا کہ گودام میں 180 بوریوں میں 102 کوئنٹل چاول بھرا ہوا ملا ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ یاتو کسی راشن کے گودام سے ان چاول کی بوریوں کی کالا بازری کی گئی ہے یا پھر کسی کوٹیدار نے راشن تقسیم میں گھپلہ کرکے غریبوں کے چاول کی کالا بازری کی ہے۔