ETV Bharat / state

آگرہ سنٹرل جیل کے 10 قیدی کورونا مثبت

author img

By

Published : May 13, 2020, 2:03 PM IST

ڈی آئی جی نے بتایا کہ' قیدی کی موت کے بعد کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ میں دس قیدی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ زیر حراست چار افراد کی رپورٹ منفی ہے۔ 13 گارڈز اور عملے کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔ فی الحال 100 قیدی کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔'

آگرہ سنٹرل جیل کے 10 قیدی کورونا مثبت
آگرہ سنٹرل جیل کے 10 قیدی کورونا مثبت

ریاست اتر پردیش کے آگرہ سنٹرل جیل کے دس قیدی کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ ایک سزا یافتہ قیدی پہلے ہی کورونا کی وجہ سے فوت ہو چکا ہے۔ وہیں منگل کو ایک اور قیدی کی موت ہوگئی، جس کی کورونا رپورٹ آنا باقی ہے۔

دراصل 3 مئی 2020 کو جیل میں جھانسی رہائشی مجرم وریندر کمار کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ اسے ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں 6 مئی کو اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔

اس کے بعد ویریندر 9 مئی کو ایس این میڈیکل کالج میں انتقال کر گیا۔ وریندر کی موت کے بعد پوری سنٹرل جیل میں سنسنی پھیل گئی۔ بعد میں 14 قیدی اور 13 دیگر افراد کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔

وہیں منگل کے روز عمر قید کی سزا کاٹ رہے مرادآباد کے قیدی کی طبیعت بگڑی تو اسے ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ جہاں اس کی موت ہوگئی۔ جیل انتظامیہ اس قیدی کے کورونا رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

ڈی آئی جی جیل لو کمار نے بتایا کہ' قیدی کی موت کے بعد کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ میں 10 قیدی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ زیر حراست چار افراد کی رپورٹ منفی ہے۔ 13 گارڈز اور عملے کی رپورٹ منفی ہے۔ فی الحال 100 قیدی کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔'

فی الحال سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ کورونا جیل کی سلاخوں کے پیچھے کیسے پہنچا؟ جیل انتظامیہ اب اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.