ETV Bharat / state

رامپور میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 ہوگئی - ڈاکٹر سبودھ کمار

ریاست اترپردیش کے رامپور میں کورونا وائرس کے 8 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔رامپور میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

رامپور میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 ہوگئی

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 11:02 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:20 PM IST

رامپور میں آج کورونا کے 8 نئے پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ لوگ مرادآباد سے جماعت میں آئے تھے جو رامپور کے ٹانڈہ میں اس وقت کوارنٹین میں ہیں۔

رامپور میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 ہوگئی

چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) ڈاکٹر سبودھ کمار کے مطابق یہ لوگ امروہہ کے رہنے والے ہیں جبکہ ان میں سے دو لوگ رامپور کے ہیں۔ جن میں ایک شخص بہار کا رہنے والا ہے جو یہاں رامپور کے آغاپور علاقے میں ایک نجی کمپنی میں ڈلیوری بوائے کا کام کرتا ہے۔ وہیں ایک شخص رامپور کے ضلع ہسپتال میں صفائی ملازم ہے جو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں ہی تعینات تھا۔

اس سے پہلے رامپور میں چھ کورونا کیس تھے۔ جن میں سے چار کی رپورٹ منفی آ چکی ہے۔ اب آج کے نئے 8 اور دو پہلے کے مثبت مریضوں کو ملا کر کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.