ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں خاتون ہلاک، 16 زخمی - میجک کے نالے میں الٹ جانے سے

اترپردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ ہیڈکواٹر سے ساٹھ کلو میٹر دور تھانہ سنگرام گڑھ علاقے کے دکھوا پور گاوں کے نزدیک گزشتہ روز شام میں ایک بے قابو میجک کے نالے میں الٹ جانے سے ایک خاتون کی موت ہوگئ جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے میں خاتون ہلاک، 16 زخمی
author img

By

Published : Nov 13, 2019, 3:11 PM IST

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (مغرب) دنیش دویدی نے بتایا کہ 'ضلع امیٹھی کے تھانہ سنگرام گڑھ علاقے کے موضع بڑھئ کا پروا سے رانی دیوی 40، روشنی 17، گیتا 25 و اس کا دو سالہ بیٹا ،راج کماری 30 و اسکی بیٹی موہنی 2، سوربھ سروج 22، کملا دیوی 35 و اسکی بیٹی بیشنوی 5،کملیش ورما 35،پھول چندر 40،شبھی گپتا 18، رجن پٹیل 30 و اسکی اہلیہ ساوتری 25 اور بیٹا رتیش 10 وغیرہ میجک سے درشن کرنے مانک پور گھاٹ گئے تھے۔

واپسی میں تھانہ سنگرام گڑھ علاقے کے دکھوا پور میں میجک بے قابو ہو کر نالے میں الٹ جانے سے سبھی زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لئے مقامی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے رانی دیوی کو مردہ قرار دے دیا و بقیہ کی حالت نازک دیکھتے ہوئے پریاگ راج ریفر کر دیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.