ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خاص کر غریب طبقہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع مرزاپور میں حکومت نے 'پردھان منتری غریب کلیان یوجنا' کے تحت چار لاکھ 55 ہزار کارڈ ہولڈرز کو مفت چاول کے ساتھ 1 کلو چنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 15 سے 25 مئی کے درمیان تمام کارڈ ہولڈرز کے بیچ اناج تقسیم کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق 'کورونا کی وبا کے پیش نظر حکومت غریبوں کو 3 ماہ تک مفت اناج فراہم کرےگی۔ مئی میں 5 کلو چاول کے ساتھ 1 کلو چنا تمام اہل مستفیدوں کو بلا معاوضہ دیا جائے گا۔ '
حکومت نے مرزاپور میں 453.988 میگا ٹن چنا سبھی راشن کی دکانوں کے لئے مختص کر دیئے ہیں۔ تمام گھریلو کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈ پر 5 کلو گرام فی یونٹ چاول کے ساتھ ساتھ 1 کلو چنا فی کارڈ سالانہ مفت حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ 'ضلع میں چار لاکھ 55 ہزار کارڈ ہولڈر ہیں۔ تقریبا 20 لاکھ یونٹ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔'