مودی حکومت پر سخت تنقید کرنے والوں میں شامل سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کی میٹنگ میں وزیر خارجہ سشما سوراج کے شامل ہونے کو بڑی سفارتی جیت قرار دیا اور کہا کہ وہ تنظیم کی دعوت کی تنقید کرکے غلط کررہے تھے۔
یشونت سنہا نے کہاکہ ہندستانی حکومت نے او آئی سی کی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس میں شامل ہونے کی دعوت کوقبول کرکے بڑی سفارتی جیت حاصل کی ہے اور اس تنظیم نے کشمیر معاملہ پر اپنا موقف بدلا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انہیں اب احساس ہوا ہے کہ اس میٹنگ وزیر خارجہ کے شامل ہونے کی تنقید کرکے وہ غلط کررہے تھے۔ سشما سوراج نے ابوظہبی میں یکم مارچ کو 57اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تنظیم اب نئی شروعات کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس نئی شروعات سے اسلامی ممالک کی اس تنظیم کی نہ صرف اپنے لوگوں کے لئے بلکہ پوری دنیا کے لئے انسانیت اور خوشحالی کے لئے کام کرنے کی ذمہ دار ہے۔