سینیئر سٹیزن کلب نے ہفتہ وار بیٹھک کے دوران ٹیلینٹ ہنٹ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ نیشنل والی بال کھلاڑی اور یوگ گرو کی صدارت میں تشکیل ہوئی یہ کمیٹی کھیل، ڈوگرا ثقافت، ڈوگرا زبان، ڈوگرا روایت اور ڈوگرا وراثت کے شعبے میں کام کرنے والی ہستیوں کی شناخت کرے گی۔
کلب کے صدر مہادیپ نے بتایا کہ کلب کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو بڑھاوا دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے کام کی پزیرائی کی جائے گی جس سے دیگر نوجوان کھیل سرگرمیوں کی جانب راغب ہوں گے۔ اس سے یہ نوجوان منشیات جیتی برائیوں سے دور رہیں گے اور ملک کی ترقی میں حصہ داری لیں گے۔
اسی ضمن میں کلب کی جانب سے آج سومیا گپتا کو یوگ میں یوٹی سطح پر مقام حاصل کرنے کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر کلب نے سومیا کے والدین کو پودا دے کر اعزاز سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور: ہینڈ بال ہفتے کا آغاز
اس موقع پر یوگ کھلاڑی سومیا گپتا نے کہا کہ ان کا مقصد ہے کہ وہ آج کی نوجوان آبادی کو انسپائر کریں اور انہیں کھیل کی جانب راغب کریں تاکہ وہ اپنا مستقبل بہتر کر سکیں۔