ادھم پور شہر کے وارڈ نمبر 16 کے افراد پانی کی قلت سے پریشان ہونےکےسبب ان دنوں احتجاج پر اتر آئے ہیں۔
آج مقامی افراد نے پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔
مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای کی عدم توجہی کے سبب عوام کو پینے کے پانی کے لیے دشواری ہو رہی ہے۔
مقامی لوگوں نے محکمہ کے افسران کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار اعلی حکام سے شکایت کی ہے، لیکن ابھی تک اس بارے میں اعلی عہدیداروں کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
احتجاج کر رہے افراد کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ دو ماہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی نہیں آ رہا ہے اور لوگوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے اعلی عہدیداروں سے استدعا کی ہے کہ جلد سے جلد وہ عوام کی مشکلات کو حل کریں۔
مزید پڑھیں:کنزل وٙن میں برفانی تودہ ڈوزر پر گر گیا
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پانی کا بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود پانی نہیں ملتا ہے۔
مظاہرین نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر جلد پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہوجائیں گے۔