سوچھ بھارت' کے تحت ملک میں کئی طرح کے پروگرام چلا کر لوگوں کو صفائی کے تئیں بیدار کیا جا رہا ہے۔ لیکن دیوار پر پینٹنگ کر عوام کی توجہ مرکوز کرنے کی یہ پہل اس کالج کے بچوں نے شروع کی ہے۔
طالبات نے دیوار پر 'سوچھ بھارت' سے متعلق کئی نعرے لکھے، بھارت کا نقشہ بنایا اور کئی اچھی تصاویر بھی بنائیں۔ دیوار پر بنی پینٹنگ کو دیکھنے لوگوں کا ہجوم جمع ہو رہا ہے۔
گورمنٹ کالج کی طالبات نے یہ ذمہ لیا ہے کہ وہ شہر کے ہر شخص کو صفائی کے تئیں بیدار کریں گی۔ طالبات بہت شوق سے دیواروں پر پینٹنگ کر رہی ہیں۔
طالبات کا کہنا ہے کہ ان کی یہ مہم محض دو اکتوبر تک نہیں ہے بلکہ وہ اس مہم کو آگے بھی جارے رکھیں گی۔