جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں شہید بھگت سنگھ یادگار کمیٹی نے شہید بھگت سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مجسمے کی گل پوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔
شہید بھگت سنگھ یادگار کمیٹی ہر سال بھگت سنگھ کی سالگرہ کو بڑے دھوم دھام سے مناتی ہے، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس بار بڑے پیمانے پر تقاریب منعقد نہیں کی جارہی ہیں۔ ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تمام ہدایات پر عمل کیا گیا۔
کمیٹی کے اراکین نے بتایا کہ جس طرح شہید بھگت سنگھ نے کم عمر میں ملک کے لیے اپنی جان قربان کی وہ تمام اہل وطن کے لیے مشعل راہ ہے۔ آج کے نوجوانوں کو بھی شہید بھگت سنگھ سے سیکھ لینے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان بھی ملک کی تعمیر میں اپنی حصہ داری درج کرواسکیں۔
مزید پڑھیں:بھگت سنگھ کا مجسمہ نصب کرنے پر تنازع
واضح رہے کہ شہید بھگت سنگھ یادگار کمیٹی میں ہر مذہب کے لوگ شامل ہیں اور ہر سال ایک ہی بینر کے تلے شہید بھگت سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ادھم پور میں اس یادگار کمیٹی کی جانب سے ریلی کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو اتحاد کا پیغام دیا جائے لیکن جس طرح کورونا معاملے میں اضافہ ہورہا ہے، اس کے مد نطر ریلی کا اہتمام نہیں کیا جا رہا ہے۔اس بار سادگی کے ساتھ شہید بھگت سنگھ کی سالگرہ پر پروگرام منعقد کیا گیا ۔یہ پروگرام ہر سال شہید بھگت سنگھ پارک میں منعقد کیا جاتا ہے۔