ETV Bharat / state

مویشی اسمگلنگ معاملہ: چھ افراد گرفتار - مویشیوں کی اسمگلنگ

مویشیوں کو لے جانے والوں کے پاس کوئی درست دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ جائز اجازت نامے کی عدم موجودگی کی بنا پر ادھم پور پولیس نے تمام مویشیوں کو اپنے قبضے میں لیا اور تین گروہوں میں شامل چھ افراد کو حراست میں لیا۔

Udhampur Police rescued 428 Bovine Animals, Six accused arrested
مویشی اسمگلنگ معاملہ: چھ افراد گرفتار
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 1:20 PM IST

ادھم پور میں پولیس نے مویشیوں کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 428 مویشیوں کو بازیاب کیا۔ پولیس نے مویشیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ادھم پور پولیس کی گشتی پارٹی نے وادی کی طرف جانے والے مویشیوں کے تین گروہوں کو روک لیا۔ زاخینی چوک، سنگور چوک اور میاں باغ کے علاقے میں پکڑے جانے والے ان تینوں گروہوں میں 428 مویشی شامل تھے۔

ان مویشیوں کو لے جانے والوں کے پاس کوئی درست دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ جائز اجازت نامے کی عدم موجودگی کی بنا پر پولیس نے تمام مویشیوں کو اپنے قبضے میں لیا اور تین گروہوں میں شامل چھ افراد کو حراست میں لیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں مویشیوں کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسمگلنگ کے الزام میں معصوم علی ولد فرید ساکن منوہر گوپالا ، ارشاد احمد ولد مسکین علی ساکن رکھ بڈوئی، سمبا، سلیم ولد حاجی کاسا ساکنہ منوہر گوپالا، بٹو ولد یوسف سکنہ رکھ بڈوئی سامبا، ہاشم دین ولد احمد اللہ ساکنہ نانک چک سامبا اور دین محمد ولد سیف ساکنہ مانگا چک سمبا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.