جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں چنینی پولیس نے وادی سے پنجاب جا رہے ٹرک (3467 پی بی 07 بی ٹی) سے 30 تھیلیوں میں 708 کلوگرام فکی (منشیات) کی بھاری کھیپ پکڑی ہے۔
اس دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت ستنم اور رام ناتھ کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کا تعلق ہوشیار پور، پنجاب سے ہے۔
معلومات کے مطابق ایس ایس پی ادھمپور کی ہدایت پر ایس ڈی پی او چنینی احمد شفیع زرگر اور تھانہ انچارج پشپندر سنگھ کی ٹیم نے شاہراہ پر ناکہ بندی کی تھی۔
اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے وادی سے پنجاب جانے والے ٹرکوں پر نظر رکھنا شروع کردیا۔
اس دوران وادی سے ناشپاتیاں پنجاب لے جانے والے ٹرک کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران 30 بیگ میں چھپائی گئی 708 کیلو فکی برآمد کی گئی اور ڈرائیور سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ معاملہ درج کر پولس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔