ETV Bharat / state

منتلائی بین الاقوامی معیارکا سیاحتی مقام بننے والا ہے - منتلائی

پٹنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر سچیو دیو جموال نے بتایا کہ آنجہانی سوامی دھرندرا ہراہماچاری کے آشرم پر 125 ایکڑ اراضی پر پھیلے سینٹر میں سیاحوں کے لئے سوئمنگ پول، ایئر سٹرپس، سپا، ہلی پیڈس، جم سینٹر، آڈیٹوریم، ہوٹلز وغیرہ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

تصویر
تصویر
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 7:54 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں واقع سیاحتی مقام منتلائی بین الاقوامی سطح کے انفراسٹرکچر اور بین الاقوامی یوگا مرکز کے قیام کے باعث دنیا کے مشہور ترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل ہونے والا ہے۔

جموں شہر سے قریب ایک سو کلو میٹر کی دوری پر اور سرسبز و شاداب جنگلوں کی گود میں واقع منتلائی بے مثال خوبصورتی سے مالا مال ہے۔

وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت اور کٹھوعہ، اودھم پور، ڈوڈہ پارلیمانی نشست کے رکن پارلیمان ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منتلائی کے اپنے پہلے دورے کے دوران وہاں یوگا سینٹر کے قیام کے لئے 80 کروڑ روپے واگذار کئے تھے۔

ڈاکٹر سنگھ نے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت کے دوران منتلائی کے ترقیاتی پروگرام پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا: 'یہ جگہ بین الاقوامی معیار کے جدید ترین صحت، فلاح وبہبود اور یوگا سینٹر کے طور پر ابھرے گی اور یہ جگہ ہیلتھ ٹورزم کی بھی ایک منزل ہوگی'۔

موصوف رکن پارلیمان نے کہا تھا کہ یوگا گرو دھرندرا براہماچاری کی کانگریس کے ساتھ گہرے تعلقات ہونے کے باجود بھی اس جگہ کو گذشتہ زائد از 35 برسوں کے دوران نظر انداز کیا گیا تھا۔

پٹنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر سچیو دیو جموال نے بتایا کہ آنجہانی سوامی دھرندرا ہراہماچاری کے آشرم پر 125 ایکڑ اراضی پر پھیلے سینٹر میں سیاحوں کے لئے سوئمنگ پول، ایئر سٹرپس، سپا، ہلی پیڈس، جم سینٹر، آڈیٹوریم، ہوٹلز وغیرہ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے پنتلائی میں سیاحت کو کافی فروغ ملے گا۔

موصوف نے کہا کہ یوگا سینٹر کی تعمیر کا ٹھیکہ نیشنل پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ کو دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.