ETV Bharat / state

مہنگائی کے خلاف دستکار مزدور یونین کا احتجاج - udhampur protest against inflation

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں آج دستکار مزدور یونین کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مزدوروں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

udhampur: labor unions protest against inflation
مہنگائی کے خلاف دستکار مزدور یونین کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 7:41 PM IST

بڑھتی مہنگائی سے ناراض دستکار مزدور یونین نے آج ادھمپور میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے بڑھتی قیمت کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ دستکار مزدور یونین کے صدر درشن کمار نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے اور غریبوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ ایک مزدور کے لیے 1000 روپے کا گیس سلنڈر بھرنا بھی بہت مشکل ہے۔ ایک ماہ کے اندر رسوئی گیس کی قیمتوں میں 50 روپے سے زائد اضافہ کردیا گیا ہے جو ایک غریب کو بہت متاثر کررہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بچوں کی اسکالر شپ کے لیے جو پیسہ آتا تھا وہ بھی بند پڑا ہے۔ مزید 1000 روپے کی جو پنشن غریب آدمی کو ملتی تھی وہ بھی نہیں مل رہی ہے'۔

انہوں نے ایل جی انتظامیہ اور وزیر اعظم مودی سے اپیل کی کہ وہ غریبوں کے بارے میں سوچیں۔ مزدوروں کا جینا محال ہوگیا ہے۔ کورونا کے دوران لوگوں کو ان کی اجرت بھی نہیں مل رہی ہے اس لیے انہیں حکومت کی طرف سے کچھ ریلیف دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرسکیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.