جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ڈگری کالج کے طلباء نے تقریبا ایک گھنٹہ تک ادھم پور جموں کا راستہ بند کرکے جموں یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کیا، لیکن ضلع انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد طلباء نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔
احتجاج کرنے والے طلباء کا کہنا ہے کہ کوویڈ-19 کی وجہ سے ان کی کوئی کلاسیز آف لائن نہیں ہورہی ہیں، اور جو کلاسیز آن لائن ہوتی ہیں انکا کوئی وقت متعین نہیں رہتا ہے، جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
طلباء نے مزید شکایت کرتےہوئے کہا کہ آن لائن کلاسیز میں نیٹ کنیکٹویٹی کی بھی کافی پریشانی درپیش رہتی ہے، جس کی وجہ سے نصاب بھی مکمل نہیں ہوپارہا ہے۔ اس وجہ سے ہم لوگ جموں یونیورسٹی انتظامیہ سے تمام طلباء کو بغیر امتحان کے ترقی کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ایک طالب علم نے کہا کہ دیگر یونیورسیٹی میں بغیر امتحانات کے طلباء کو ترقی دی گئی ہے لیکن جموں یونیورسٹی کی جانب سے اس تعلق سے کو فیصلہ نہیں لیا جس کی وجہ سے ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
ادھم پور ڈگری کالج کے طلباء نے جموں یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے طلبا کو ترقی دی جائے ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاج کی جائے گا۔