جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور مٰیں بھی نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانون کی حمایت میں کانگریس پارٹی کے رہنما سمت مگوترا کی رہنمائی میں ایک احتجاج کیا گیا۔ کانگریسی رہنماؤں نے احتجاج کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد کسانوں کے خلاف بنائے گئے اس قوانین کو واپس لے۔ مزید انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کسانوں کے اس مطالبے کو پورا نہٰیں کرے گی تو بڑے پیمانہ پراحتجاج اور دھرنا کیا جائے گا۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ' ملک گیر بھارت بند میں ہم سب کسانوں کے ساتھ ہیں اور ضلع ادھم پور میں بھی کاروباری کسانوں کی حمایت میں کھڑے ہیں اور بھارت بند میں ان کے ساتھ ہیں۔
وہیں اودھم پور کے نوجوانوں نے بھی کسانون کی حمایت میں ڈی سی آفس کے باہر جمع ہو کر ' کسان ایکتا زندہ باد مرکزی حکومت مرداباد کے نعرے بلند کیے' ساتھ ہی نوجوانوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ جلد از جلدکسانوں کے مطالبات کو حکومت قبول کرے اور اس قوانین کو واپس لے ورنہ ادھم پور کا ہر نوجوان کسانوں کی حمایت اور مرکزی حکومت خلاف سڑکوں پر اترے گا۔
مزید پڑھیں:
کسانوں کی حمایت میں سوپور فروٹ منڈی بند
اس موقع پر امبیڈکر ویلفئر ایسو سی ایشن کے کووند چالوترا بہوجن سماج وادی پارٹی کے نوجوان رہنما سردار رنجیت سنگھ، پی ڈی پی کے رہنما اجے سومبریا بھی موجود رہے۔