ETV Bharat / state

ادھم پور: قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ماک ڈرل کا اہتمام کیا

ادھم پور ڈپٹی کمشنر اندو کنول کی نگرانی میں منعقدہ ماک ڈرل میں اے ڈی سی ادھم پور محمد سعید خان نے شرکت کی۔ ان کی موجودگی میں ماک ڈرل شروع کیا گیا۔ این ڈی آر ایف کی 13 کور، ایس ڈی آر ایف اور مختلف محکموں کے اشتراک سے زلزلے جیسے قدرتی آفات سے بچانے کےلیے ماک ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ماک ڈرل کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 7:41 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے سبھاش اسٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آر ایف اور مختلف محکموں کے اشتراک سے زلزلے جیسے قدرتی آفات سے بچانے کےلیے ماک ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔

اسٹیڈیم کی ایک کثیرالمنزالہ عمارت کو زلزلے سے متاثر عمارت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے راحت و بچاؤ کے لیے مشق کیا گیا۔

ادھم پور ڈپٹی کمشنر اندو کنول چپ کی نگرانی میں منعقدہ اس ماک ڈرل میں اے ڈی سی ادھم پور محمد سعید خان نے شرکت کی۔ان کی موجودگی میں ماک ڈرل شروع کی گئی۔

اس موقع پر اے ڈی سی محمد سید خان نے کہا کہ شہر میں لینڈ سلائیڈنگ کے کئی واقعات پیش آتے ہیں۔ بادل پھٹنے اور سیلاب جیسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔ دو ماہ قبل بھی این ڈی آر ایف نے اس طرح کے کیمپ کا اہتمام کیا تھا اور ایس ڈی آر ایف کو تربیت بھی دی تھی۔

مزید پڑھیں:گیا : ایئرپورٹ کے حفاظتی انتظامات ماک ڈرل کے ذریعے جانچے گئے

انہوں نے کہا کہ ادھم پور زلزلہ زدہ زون 4-5 میں آتا ہے۔ ایسی صورتحال میں زلزلے اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آج کا ماک ڈرل بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں این ڈی آر ایف کو عمارت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ یہاں ایک مستقل یونٹ قائم کی جا سکے اور تمام ضروری ریسکیو اور امدادی سامان یہاں دستیاب ہو سکے۔ خدا نہ کرے اگر کوئی مصیبت آتی ہے تو اس وقت بہتر طریقے سے ریلیف اور ریسکیو کا کام کر کے جان و مال کے نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.