4جی انٹرنیٹ کی سہولت ملتے ہی ضلع ادھمپور میں پینتھرس پارٹی کے کارکنان کافی خوش نظر آئے۔ انہوں نے لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور پٹاخے بھی پھوڑے۔
اس موقع پر پینتھرس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جموں و کشمیر سے 5 اکست کے بعد انٹرنیٹ کی سہولت کو ختم کر دیا گیا تھا، جس کے 6 ماہ بعد 2جی کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پینتھرس پارٹی کے کارکنان ہمیشہ ہی 4جی کے لیے لڑتے رہے۔ اب جاکر گذشتہ شب سے 4جی کی سہولت واپس بحال کی گئی ہے۔ پینتھرس پارٹی نے دو اضلع میں 4جی بحالی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب اسے جلد سے جلد ہر اضلع میں نافظ کر دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے اتوار کے روز کہا کہ آج رات گاندربل اور ادھم پور اضلاع میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ بحال کیا جائے گا۔