ادھمپور:محکمہ سیاحت جموں وکشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مختلف کوششوں میں لگا ہوا ہے ۔ محکمہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے قومی اور بین الاقومی سطح پر روڈ شوز اور مختلف پروگرامز منعقد کر رہا ہے تاکہ سیاحوں کی اچھی تعداد موسم بہار میں کشمیر کا رخ کریں۔محکمہ فلوریکلچر نے جموں صوبے کے ادھمپور ضلع کے کد علاقے میں ہائی لیڈ ٹیولپ پارک کو سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔
محکمہ فلوریکلچر کے مطابق باغ میں تقریباً 9 ہزار ٹولیپ لگائے گئے ہیں جو پانچ رنگوں میں کھل گئے ہیں۔باغ کی سیر کے لیے وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے اور نہ ہی سیاحوں سے کوئی فیس وصول کی جارہی ہے۔فلوریکلچر ڈپارٹمنٹ کے ایک ملازم نے کہا ہائی لینڈ پارک کد ڈیڑھ کنال کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں تقریباً 9 ہزار سے زیادہ رنگ برنگے ٹیولپس سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔
وہیں سیاح بھی کد کے اس ٹیولیپ گارڈن کی سیر کر رہے ہیں سیاحوں کے مطابق اس نئے ٹیولیپ گارڈن سے علاقہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔وہیں مقامی لوگوں نے ملک اور بیروں ملک کے سیاحوں سے اس باغ کا دورہ کرنے کی اپیل کی تاکہ یہاں کے قدرتی نظاروں کا لطف اٹھا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Tulip Garden In Kashmir باغ گُل لالہ میں سیاح امسال ٹیولیپ کے چار نئے اقسام دیکھ سکیں گے، ڈاکٹر انعام الرحمان
بتادیں کہ شہر آفاق جھیل ڈل اور زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گُل لالہ کو سیاحوں کے لیے سجانے سنوارنے کی خاطر کام شدومد سے جاری ہے۔ باغبان اس وقت ٹیولپ پودوں کی سنیچائی، کھدائی اور دیگر کاموں میں کافی مشغول نظر آ رہے ہیں۔ تقریباً 6 سو کنال اراضی پر محیط اس باغ گُل لالہ میں 15 لاکھ سے زائد خوبصورت ٹیولپ پودوں کو لگایا گیا،جن کو سوئٹزرلینڈ ،ہالینڈ اور دیگر بیرون ممالک سے درآمد کیا گیا ہے۔