جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں شہید بھگت سنگھ کی 113ویں یوم پیدائش کے موقع پر شہر کے مختلف اداروں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
اسی ضمن میں سماجی کارکن وکرم سنگھ سلاتیا نے اپنے حامیوں کے ہمراہ ایک تقریب میں شہید اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک کے لیے دی گئی ان کی قربانیوں کو یاد کیا، اس موقع پر انقلاب زندہ آباد کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔
سلاتیا نے کہا کہ آج ہم سب کھلی فضا میں اس وجہ سے گھوم رہے ہیں کیونکہ بھگت سنگھ نے ہمیں انگریزوں کی غلامی سے آزادی دلائی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو آزاد کروانے میں ملک کے بہت سے بھگت سنگھ شہید ہوئے ہیں، آج تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔