گرمی کی شدت سے پریشان حال افراد سرد مقامات کی طرف رخ کر رہے ہیں چونکہ گرمی کے موسم میں ان کا گھر میں رہنا بھی محال ہو گیا ہے۔
ادھمپور کے بھگت سنگھ پارک میں مقامی لوگ گرمی کی شدت سے راحت حاصل کرنے کے لیے چنار کے درختوں کے سائے میں بیٹھ رہے ہیں اور گنے اور تربوز کے شربت کا استعمال کر رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اس طرح کی گرمی جون کے آخری ہفتے میں پڑتی تھی لیکن اس بار گرمی کی شدت مئی سے ہی زیادہ ہے اور درجہ حرارت 40 کے اوپر پہنچ گیا ہے۔