ETV Bharat / state

ادھمپور: ٹیلی میڈیسن خدمات کا آغاز جلد متوقع

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے ضلع ہسپتال میں ٹیلی میڈیسن خدمات کے لیے تیاریاں جنگی پیمانے پر ہورہی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق ضلع کے لوگوں کو بہت جلد اس کا فائدہ ملنے والاہے۔

telemedicine-facility-started-in-udhampur-district-hospital

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 5:35 PM IST

ادھمپور: ضلع ہسپتال میں لوگوں کو ٹیلی میڈیسن سہولت ملے اس کے لیے ضلع ہسپتال کو پوری طرح تیار کیا جارہا ہے۔ جس کے لیے رجسٹریشن کا کام مکمل ہوچکا ہے اور تربیت کا عمل بھی پورا ہونے کو ہے، جبکہ ضروری انفراسٹرکچر بھی نصب کردیا گیا ہے۔

ویڈیو

ضلع ہسپتال کے ڈاکٹر اشوینی نے بتایا کہ اب تک اس کے لیے ایم پی فنڈ سے 32 لاکھ روپے کا فنڈ مہیا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جلد ہی لوگوں کو سی ایچ سی اور پی ایچ ٹیلی میڈیسن سہولت فراہم کیا جائے گا۔ اس کے لیے تربیت کا کام جاری ہے۔ جلد ہی ضلع کے لوگوں کو ٹیلی خدمات کا فائدہ ملنا شروع ہو جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ' ٹیلی میڈیکل کی خدمات کے آغاز کے ساتھ ہی ضروری دوائیاں بھی ہر جگہ دستیاب کرائے جائیں گی۔'

انہوں نے کہا کہ' مذکورہ خدمات کے آغاز سے خصوصاً غریب و دور دراز علاقوں میں رہنے والے ضرورت مندوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ ڈاکٹروں دیے جانے والا بھاری فیس بھی نہیں دینا پڑے گا'۔

واضح رہے کہ ٹیلی میڈیسن خدمات سے استفادہ کے لیے اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ کا استعمال ضروری ہے۔ مزید ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ ویب سائٹ پر جاکر ہی مریض ڈاکٹروں کو اپنے مرض کے تعلق سے بتا پائیں گے اور چیک اپ کرا پائیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.