ان دنوں پورا ملک شدید گرمی کی زد میں ہے۔ تپش سے انسان اور جانور سبھی پریشان ہیں۔ ریاست جموں و کشمیر کے ادھم پور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کرگئی ہے اور مانسون سے قبل کسی طرح کے راحت کے آثار نظر نہیں آرہے۔
ریاست جموں و کشمیر میں واقع ٹانڈا ڈیئر پارک میں جانوروں کو تپش اوز تمازت سے بچانے کے لیے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے خاص انتظامات کیے ہیں۔ اس انتظام کے تحت ہرن کے شیڈ پر دن میں کئی بار پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں محض ادھم پور پارک میں ہرن ہیں۔ یہاں ہرنوں کی تعداد 32 ہے۔ یہ چڑیا گھر ادھم پور کے ساتھ دوردرشن ٹرانس میٹر اسٹیشن کے پاس ٹانڈا پارک کے نام سے بھی مشہور ہے۔
محکمے کی جانب سے پارک میں 24 گھنٹے پانی کا چھڑکاؤ کرنے کے لیے پانی کا وافر انتظام کیا گیا ہے۔ اور ان ہرنوں کے تحفظ کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بتایا کہ سال بھر ہرنوں کی دیکھ ریکھ کے لیے بڑی تعداد میں اسکولی طلبا اور سیاح آتے ہیں۔
متعلقہ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ ان جانورں کو دیکھنے کے لیے ڈاکٹرز بھی ہیں۔ ہرنوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے یہاں اہلکار کی بھی خاصی تعداد موجود ہے۔
ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بتایا کہ ہرنوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کی گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے جانوروں کو بچانا ہوگا۔